۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
محرم میں مسلکی رواداری اور امن و امان کے حوالے سے وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس منعقد

حوزہ/محرم الحرام 1441 ھ کے دوران مسلکی رواداری کو یقینی بنانے کے لیےوزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام اہم اجلاس اجلاس منعقد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام 1441 ھ کے دوران مسلکی رواداری کو یقینی بنانے کے لیےوزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام مورخہ4 ستمبر2019ء کو منعقد ہونے والے علمائےکرام کے اجلاس منعقد۔

وزیرِ مذہبی امور نورالحق قادری نے اس اجلاس میں کہا کہ محرم الحرام  میں اتحاد و وحدت ضروری ہے اور انبیائے کرام، اہلِ بیت اطہار اورصحابۂ و اولیائے کرام کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر محبت اور رواداری کو فروغ دیں، ایک دوسرے کے اکابرین کے بارے میں احترام کیا جائے، علماو مقررین اپنی تقریروں میں اشتعال سے گریز کریں اور میڈیا نفرت پھیلانے والے لوگوں کو موقع نہ دے۔

وفاقی وزارتِ مذہبی امور میں منعقدہ اہم اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ علماء کرام اور خطباءواقعہ کربلا کے تناظر میں کشمیریوں کی قربانیوں کا بھی ذکر کریں ۔ ان سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اور ان پر ہونے والے ظلم وجبر کو دنیا تک پہنچائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .