۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام عباس امینی امام جمعه شاهرود
خداوندعالم کی توحید کے بعد سب سے بڑی عبادت ماں باپ سے حسن سلوک ہے

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین عباس امینی نے کہا: خداوند عالم کی توحید کے اقرار کے بعد سب سے عظیم عبادت ماں باپ سے حسن سلوک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین عباس امینی نے شہر شاہرود میں کوثر ٹاؤن میں واقع مسجد محمدباقر علیہ السلام میں سورۂ مبارکہ اسراء کی آیت نمبر ۲۲ سے ۲۵ تک آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا: توحیدِ خداوندعالم کے اقرار کے بعد سب سے بڑی عبادت ماں باپ سے نیکی کرنا ہے اور جس شخص کو والدین عاق کردیں وہ بہشت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکتا۔

شہر شاہرود کے امام جمعہ نے کہا: تمام نیکیوں کا سرچشمہ توحید اور تمام برائیوں کا سرچشمہ شرک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: والدین سے نیک سلوک کرنا چاہئے اور ماں باپ سے نیکی کرنا سب پر واجب ہے اگرچہ ماں باپ کافر ہی کیوں نہ ہوں۔

حجۃ الاسلام امینی نے کہا: ماں باپ اور استاد کی زحمتوں کا حق کبھی ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا: جب ماں باپ بوڑھے ہوجائیں تو ان سے احسان اور نیکی بھی زیادہ ہو جانی چاہئے اور انہیں اپنے پاس رکھنا چاہئے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین امینی نے کہا: والدین سے نیکی کے مصادیق میں سے ایک ان کے لیے دعائے خیر کرنا ہے۔

 انہوں نے آخر میں کہا: قرآن مجید میں آیا ہے، خداوندعالم آپ کی نیتوں سے آگاہ ہے۔ جب بھی آپ گمراہی کا شکار ہوئے اگر آپ نے عمل صالح کے ذریعہ اس سے پاک وپاکیزہ ہونے کی کوشش کی تو خداوندعالم اس کی طرف لوٹ آنے والوں کو بخش دیتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .