۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مسعود محمدی
رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ تدابیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو ساحل نجات تک پہنچا دیا

حوزہ / صوبہ کردستان کے مدرسہ علمیہ کے استاد نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ تدابیر نے نظام اسلامی کو طوفانوں اور دشمنوں کی سازشوں سے نکال کر ساحل نجات تک پہنچا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام مسعود محمدی نے سنندج یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:اسلامی جمہوریہ کے نظام کی کامیابی کے رازوں میں سے ایک حکیم اور علم کی بلندیوں پر فائز رہبر کا وجود ہے جنہوں نے اس نظام کو طوفانوں اور دشمنوں کی سازشوں سے نکال کر ساحل نجات تک پہنچادیا۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کی خواہش ہے کہ جوان اور حزب اللہی افراد حکومت میں آئیں لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ وہ اس کا تجربہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: آج ملک بہت بڑی تاریخی موڑ ہے۔ چھوٹی سی غفلت اس نظام کو بہت سنگین نقصان پہنچا سکتی ہے اگرچہ رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات اور لوگوں کی پشت پناہی نے اب انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کو دشمنوں کے شر سے محفوظ بنا رکھا ہے۔

حجت الاسلام محمدی نے طلبہ کی اہمیت اور ملک کی تعمیر میں ان کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی میں کوئی بھی یونیورسٹیوں کے طلباء اور دینی طلاب کے کردار کا انکار نہیں کرسکتا۔ یہ آئندہ اسلامی نظام کے ستونوں میں سے ہیں۔

یاد رہے کہ اس نشست کے آخر میں طلباء نے اپنے نقطہ نظر کو بھی بیان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .