۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ جونپور

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان نے دینی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند جوانوں کے لئے حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ جونپور یوپی میں داخلہ کے آغاز کی خبر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ جونپور یوپی ہندوستان کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان نے اس عظیم دینی درسگاہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند جوانوں کے لئے داخلہ کے آغاز کی اطلاع دی۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اعلی  دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں طلاب کے لئے بہترین قیام و طعام کا انتظام ہے،عصر حاضر کی ضرورتوں اور تقاضے کے تحت طلاب کو کمپیوٹرس سے آشنائی کے لئے جدید ٹکنالوجی پر مشتمل وافر مقدار میں کمپیوٹرس فراہم کئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین محفوظ الحسن خان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مبتدی سے لیکر اعلی تعلیم تک کے لئے، بہترین ، با صلاحیت اور دنیائے تدریس کے ماہر اور مضبوط اساتذہ مدرسہ کی مسند تدریس پر موجود ہیں۔ عربی فارسی مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں ہر سال مدرسہ کے طلاب کا نمایاں کارنامہ رہا ہے۔

انہوں نے طلاب کی کامیابی کے حوالے سے مدرسہ کے با صلاحیت اساتذہ کی کوششوں سراہا اور کہا کہ حوزہ علمیہ ایمانیہ ناصریہ کے کافی طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم میں زیر تعلیم ہیں کہ جو مدرسہ کے لئے باعث فخر ہیں۔

ہندوستان کے  برجستہ علم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ کورونا کے ایام میں بھی طلاب کے تعلیمی سلسلہ کو نہیں روکا گیا کہا کہ مواصلاتی وسائل کی فراہمی میں کچھ طلاب اقتصادی مشکلات سے روبرو تھے کہ جسے مدرسہ نے حل کرنے کی کوشش کی۔

حجت الاسلام و المسلمین محفوظ الحسن خان اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منشی، مولوی ، عالم ، کامل اور فاضل میں ۱۰ جولائی ۲۰۲۰ عیسوی سے داخلہ کا آغاز ہوچکا ہے کہا کہ شرائط پر اترنے والے خواہشمند افراد پوسٹر میں دیئے گئے فون نمبرس پر رابط یا مذکورہ ایڈرس پر رجوع کرسکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .