حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا شہر میں ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محبان اہل بیت(علیہم السلام) کے علاوہ علماء کرام اور شیعہ مبلغین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن کی یہ تقریب شہر ابوجا کے شیعہ نشین محلہ "شریفیہ" میں منعقد کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ جشن کی اس تقریب میں اہل سنت کے علماء، صوفیہ فرقے کے پیروکاروں اور تمام افریقی ممالک کی شیعہ انجمنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ