حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے جوان مترجم سید محمد موسوی مقیم مشہد مقدس نے کتاب "پرواز تا بی نھایت" کا اردو میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سوال کے جواب میں ، کہ آپ نے شہید عباس بابائی کی سوانح حیات کا ترجمہ کیوں کیا؟ کہا کہ جب میں نے اس عظیم شہید کی کتاب پڑھی تو مجھے احساس ہوا کہ اس میں بہت سارے اسباق ہیں جن میں شجاعت،ایثار، قربانی اور کردار کی بلندی شامل ہے۔
پاکستانی جوان مترجم سید محمد موسوی نے شہید عباس بابائی کو عالم اسلام کے نوجوانوں اور جوانوں کے لئے ایک بہترین رول ماڈل قرار دے دیا۔
اس کتاب کو سید حکمت قاضی میر سعید اور محمد طاہری آذر نے 155 صفحات میں لکھا ہے ، جو کہ اجا پبلیشر کے توسط سے شائع ہو چکی تھی۔ یہ کتاب شہید راہ حق شہید عباس بابائی کی زندگی سے متعلق ہے اور شہید بابائی کی اہلیہ ، مرحومہ صدیقہ حکمت کے مطابق ، کتاب "پرواز تا بی نھایت /لامحدود پرواز" شہید عباس بابائی کا مکمل زندگی نامہ ہے۔
یہ کتاب ٹی وی سیریز "شوق پرواز" کو وجود میں لانے کا مرکزی ذریعہ تھی۔
یاد رہے کہ ایرانی پائلٹ جنرل عباس بابائی اپنے ملک کی سرحدی حدود میں آپریشن کے دوران ، 37 سال کی عمر میں اگست 1987،عید الاضحی کے موقع پر شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ