حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
یا اٴَیُّھَا الَّذینَ آمَنُوا إِذا ضَرَبْتُمْ فی سَبیلِ اللَّہِ فَتَبَیَّنُوا وَ لا تَقُولُوا لِمَنْ اٴَلْقی إِلَیْکُمُ السَّلامَ لَسْتَ مُؤْمِناً تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَیاةِ الدُّنْیا فَعِنْدَ اللَّہِ مَغانِمُ کَثیرَةٌ کَذلِکَ کُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّہُ عَلَیْکُمْ فَتَبَیَّنُوا إِنَّ اللَّہَ کانَ بِما تَعْمَلُونَ خَبیراً ۔
ترجمہ:اے ایمان لانے والو! جس وقت تم راہِ خدا میں قدم اٹھاتے ہو ( اور جہاد کے لئے آمادہ ہوتے ہو) تو تحقیق کرواور اس شخص کو جو صلح اور اسلام کا اظہار کرتا ہے اسے ( فقط اس بناپر ) یہ نہ کہو کہ تو مسلمان ( مومن ) نہیں کہ دنیائے ناپائیدار کا سر مایہ ( او رمال غنیمت) حاصل کر سکو ۔ کیونکہ خدا کے ہاں (تمہارے لئے ) بڑی بڑی غنیمتیں ( موجود) ہیں تم پہلے ایسے ہی تھے اور خدا نے تم پر احسان کیا( اور تمہاری ہدایت کی ) اس بناپر ( اس عظیم شکرانے کے طور پر)تحقیق کرو، جو کچھ تم عمل کرتے ہو خدا اس سے آگاہ ہے ۔(سورہ نساء 94)
یَا اٴَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِی السِّلْمِ کَافَّةً وَلاَتَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّیْطَانِ إِنَّہُ لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِینٌ
ترجمہ:اے ایمان والو! سب کے سب صلح و آشتی میں داخل ہوجاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو کہ وہ تو تمہارا کھلا دشمن ہے۔(سورہ بقرہ 208)
بدقسمتی سے ، ہفتہ وحدت کے بابرکت ایام اور حضرت رسول اللہ (ص) کی بابرکت ولادت کے ایام کے فورا بعد ، امت اسلامیہ کے علمائے کرام اور عالم اسلام کی پے در پے آفات اور دشمنیوں کے خلاف وحدت و یکجہتی کی دعوت کے باوجود، سعودی درباری علماء نے ایک بار پھر مخالفت کا سہارا لیتے ہوئے وحدت و اتحاد کا انسان دوست پیغام کو دشمنی اور منافرت میں بدل دیا اور اخوان المسلمین اور ان کے پیروکاروں کو دہشت گرد اور اسلام سے خارج گروہ متعارف کرایا۔
اخوان المسلمین کے مسلمان پیروکاروں کے خلاف سعودی دربار سے وابستہ بعض علماء کا سرکاری بیان اختلاف پھیلانے اور تکفیر کی واضح مثال ہے، وہ بھی خطے میں امریکہ، استکبار جہاں اور صہیونیوں کے رہنماؤں کے جرائم کی اندھی اور بے لگام حمایت کی ضیافت کے تناظر میں۔ کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ ان آزاد لوگوں کی صفوں کو کمزور کرنے کی بجائے، صہیونیوں اور ان کے لاپرواہ حامیوں کے خلاف کھڑے ہوتے اور اسلام اور انسانیت دشمنوں کو نشانہ بناتے۔ بہتر نہیں ہوتا اگر آپ بھی خطے کے مظلوم عوام خصوصاً فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں بیان جاری کرتے تاکہ دنیا کے مظلوموں کو تھوڑا سا آرام ملے۔ یا آپ غاصب اور مجرم صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں سہولت فراہم نہیں کرتے ۔
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی ، امت اسلامیہ کی صفوں کو تقسیم کرنے اور قابض صہیونیوں کو تقویت دینے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتی ہے اور مسلمانوں کی صفوں کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو قرآن مجیدکے مطابق خیانت اور پیغمبر اسلام (ص) کی ہدایات کے منافی سمجھتے ہوئے مسلمانوں میں وحدت و اتحاد اور دوستی کے لئے ہر اقدامات اور کوششوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔
امید ہے کہ تمام مسلمان قرآنی اصولوں کے مطابق دوستی ، اتحاد اور یکجہتی کی طرف بڑھتے ہوئے اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی