۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گلگت بلتستان

حوزہ/ ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر طلباء کی مشاورت سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے تاکہ ہر سطح اور طبقے کے طلباء آن لائن کلاسز کے نظام سے مستفید ہوسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ایس او گلگت ڈویژن کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے covid-19 کے ضمن میں یونیورسٹی کو بند کرتے ہوئے آئن لائن کلاسز کا انعقاد اگرچہ خوش آئند اقدام ہے تاہم اس بات کی طرف بھی توجہ رہے کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی بہتر سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے متعدد بار اس جانب توجہ مبذول کروانے کے باوجود متعلقہ ادارے اور حکام نے اس طرف توجہ نہیں دی اور اس حوالے سے طلباء کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ،موجودہ صورت حال میں اک مخصوص طبقہ ہی اس نظام سے مستفید ہورہا ہے جبکہ طلباء کی اکثریت کو اس حوالے سے تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر طلباء کی مشاورت سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے تاکہ ہر سطح اور طبقے کے طلباء آن لائن کلاسز کے نظام سے مستفید ہوسکیں۔

دوسری جانب ہم یونیورسٹی کے وقار کو یقینی بناتے ہوئے گزشتہ دنوں حریسمنٹ کیس منظر عام پر آنے کے بعد بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ دہراتے ہیں تاکہ والدین ادارہ ہٰذا پر اپنے اعتماد کو بحال رکھ سکیں _ ہم اس موقعے پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ مادرِ علمی کے وقار اور تشخص کو قائم و دائم رکھنے اور اس کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .