۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ابوالکلام آزاد

حوزہ/مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی جانب سے غریبوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، اور ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام مجاہد آزادی ڈاکٹر مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر غربا و مساکین کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا اور قرآن خوانی کر کے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آپ کو بتادیں کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک مشہور مسلم اسکالر، شاعر، ادیب، مصنف اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ مجاہد آزادی بھی تھے۔

مولانا ابولکلام آزاد سنہ 1940 اور 1945 کے بیچ کانگریس کی صدر رہے۔ آزادی کے بعد وہ بھارت کے صوبہ اترپردیش کے ضلع رام پور سے سنہ 1952 میں رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے اور وہ بھارت کے پہلے وزیر تعلیم بنے اور ملک و ملت کو اونچائی پر لے جانے کے لیے انہوں نے تعلیم کو ہی بہترین راستہ بتایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .