حوزہ نیوز ایجنسیl
آج:
Wednesday - 14 April 2021
بدھ:۱رمضان المبارک ۱۴۴۲
عطر قرآن:
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَقَالَت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿آل عمران، 72﴾ ترجمہ: اہل کتاب کا ایک گروہ (اپنے لوگوں سے) کہتا ہے کہ جو کچھ مسلمانوں پر نازل ہوا ہے اس پر صبح کے وقت ایمان لے آؤ اور شام کے وقت انکار کر دو۔ شاید (اس ترکیب سے) وہ مسلمان (اپنے دین سے) پھر جائیں.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ صبح کو ایمان کا اظہار اور شام کو کفر کا اظہار کرنا، مومنین کو متزلزل کرنے کے لئے یہودیوں کا حیلہ و فریب.
2️⃣ مومنین کو متزلزل کرنے کے سلسلے میں یہودیوں کی سازش کو بے نقاب کر کے اللہ تعالیٰ نے انہیں رسوا کر دیا.
3️⃣ جھوٹ موٹ ایمان کا اظہار کر کے مسلمانوں کی صفوں میں گھس جانا دشمنوں کا ایک حیلہ ہے.
4️⃣ کسی مکتب فکر کے لوگوں کو بددل کرنے کا مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اس مکتب فکر کے عقیدہ کا اظہار کر کے اس سے انکار کر دیا جائے.
5️⃣ اللہ تعالیٰ کا مؤمنین کو اہل کتاب اور دشمنان اسلام کی منافقانہ کوششوں کی نسبت تنبیہ.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران
عطر حدیث:
رسول اللہ صلي الله عليه و آله وسلم فرماتے ہیں:قالَ اللّهُ تَعالى: أَلصَّوْمُ لى وَ أَنَا أَجْزى بِهِ؛ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: روزہ میرے لئے ہے اور میں خود اس کا اجر دیتا ہوں۔
مختصر وضاحت:
اللہ انسان کو اس کے ہر نیک کام پر چاہے وہ کم ہو یا زیادہ اجر و ثواب عطا کرتا ہے۔
اور روزے کی اہمیت کے لئے یہی کافی ہے کہ خود اللہ تعالی اس کا اجر و ثواب دیتا ہے۔
لہذا ہر مسلمان کو خالص نیت، بغیر دکھاوے اور تمام شرائط کے ساتھ ماہ رمضان کے روزے رکھنا چاہیئے۔
وسائل الشيعه، ج 7، ص 294، ح 15
منسوب دن:
زین العابدین و سيد الساجدين حضرت علي بن الحسين عليهما السّلام
باقر علم النبی حضرت محمد بن علی عليه السّلام
رئيس مكتب شيعه حضرت جعفر بن محمد الصادق عليهما السّلام
اذکار:
- یا حَیُّ یا قَیّوم (100 مرتبه)
- حسبی الله و نعم الوکیل (1000 مرتبه)
- یا متعال (541 مرتبه) دنیا و آخرت کی عزت کے لیے
رونما واقعات:
ولایت عہدی کے لیے امام رضا علیه السلام کے ہاتھوں پر لوگوں کی بیعت، 200ه-ق
مرگ مروان بن حکم لعنة الله علیه، 65ه-ق
غزوۂ تبوک، 9ه-ق
امام حسن مجتبی کے خاندان سے سیده نفیسه کی وفات
درپیش مناسبتیں:
▪️9 روز تا رحلت ام المومنین حضرت خدیجه علیها السلام
▪️14 روز تا ولادت امام حسن مجتبی علیه السلام
▪️17 روز تا پہلی شب قدر
▪️18 روز تا ضربت امام علی علیه السلام
▪️19 روز تا دوسری شب قدر
الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖