۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تقویم

حوزه/تقویم حوزہ:۲۹شعبان المعظم ۱۴۴۲

حوزہ نیوز ایجنسیl

آج:
Monday - 12 April 2021
پیر:۲۹شعبان المعظم ۱۴۴۲
عطر قرآن:
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ‎﴿سورة غافر،٧﴾‏جو فرشتے عرش الہٰی کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد معین ہیں سب حمد خدا کی تسبیح کررہے ہیں اور اسی پر ایمان رکھتے ہیں اور صاحبانِ ایمان کے لئے استغفار کررہے ہیں کہ خدایا تیری رحمت اور تیرا علم ہر شے پر محیط ہے لہذا ان لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستہ کا اتباع کیا ہے اور انہیں جہّنم کے عذاب سے بچالے۔
عطر حدیث:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں:مَا مِنِ اِمْرَأَةٍ تَسْقِي زَوْجَهَا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ إِلاَّ كَانَ خَيْراً لَهَا مِنْ عِبَادَةِ سَنَةٍ صِيَامٍ نَهَارُهَا وَ قِيَامٍ لَيْلُهَا وَ يَبْنِي اَللَّهُ لَهَا بِكُلِّ شَرْبَةٍ تَسْقِي زَوْجَهَا مَدِينَةً فِي اَلْجَنَّةِ، وَ غَفَرَ لَهَا سِتِّينَ خَطِيئَةً؛جو بیوی اپنے شوہر کو پانی پلاتی ہے اللہ اس کے لئے ایک سال کے روزہ اور راتوں کی عبادت کے برابر ثواب عطا کرتا ہے اور اللہ اس کے لئے جنت میں ہر بار اپنے شوہر کو پانی پلانے کے بدلے ایک شہر تعمیر کرتا ہے اور اس کے ساٹھ گناہ بخش دیتا ہے۔
مختصر وضاحت:
 بیوی اپنے شوہر اور بچوں کی پوری عمر خدمت کرتی ہے لیکن وہ اپنے شوہر اور بچوں کی خدمت کرنے کے عوض ثواب سے نا واقف ہوتی ہے۔
 جو عورت اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہے روایات میں ایسی عورتوں کو اللہ کی راہ کا مجاہد کہا گیا ہے اور خود اس مذکورہ حدیث میں ایک گلاس پانی پلانے کا اتنا زیادہ ثواب ہے کہ جس سے اکثر عورتیں نا واقف ہوتی ہیں۔
 جو عورتیں اپنے شوہر کی خدمت اور اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہیں اللہ کی نظر میں ایسی عورتوں کا عظیم مقام ہے اور اللہ انہیں کثیر ثواب عطا کرتا ہے۔
 لہذا جب کوئی بیوی اپنے شوہر کی خدمت کرے تو اس کے ذہن میں شوہر پر احسان کرنا نہ ہو بلکہ جو بھی کام وہ شوہر کے لئے کرے اس کے ذہن میں وہ عظیم ثواب ہو جو اللہ نے اس کے لئے رکھا ہے۔[تفصیل وسائل الشیعة، ج20، ص 172]
منسوب دن:
سبط النبي حضرت امام حسن مجتبی علیه السّلام
سیدالشهدا و سفينة النجاة حضرت امام حسین علیهما السّلام
 اذکار:
- یا قاضِیَ الْحاجات (100 مرتبه)
- سبحان الله و الحمدلله (1000 مرتبه)
- یا لطیف (129 مرتبه) کثرت مال کے لیے
رونما واقعات:
…………
درپیش مناسبتیں:
▪️2 روز تا آغاز ماه مبارک رمضان
▪️11 روز تا رحلت ام المومنین حضرت خدیجه علیها السلام
▪️16 روز تا ولادت امام حسن مجتبی علیه السلام
▪️19 روز تا پہلی شب قدر
▪️20 روز تا ضربت امام علی علیه السلام

الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

تبصرہ ارسال

You are replying to: .