حوزہ نیوز ایجنسیl
آج:
Su- ۱۱ April 2021
اتوار:۲۸شعبان المعظم ۱۴۴۲
عطر قرآن:
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا ﴿سورة النساء،٩٣﴾اور جو بھی کسی مومن کو قصدا قتل کردے گا اس کی جزا جہّنم ہے- اسی میں ہمیشہ رہنا ہے اور اس پر خدا کا غضب بھی ہے اور خدا لعنت بھی کرتا ہے اور اس نے اس کے لئے عذابِ عظیم بھی مہیاّ کررکھا ہے۔
عطر حدیث:
رسول اكرم صلي الله عليه و آله وسلم فرماتے ہیں:فَضْلُ الشّابِّ اْلعابِدِ الَّذى تَعَبَّدَ فِى صَباهُ عَلَى الشَّيخِ الَّذى تَعَبَّدَ بَعْدَ ما كبُرَتْ سِنُّهُ كَفَضْلِ اْلمُرْسَلينَ عَلى سائِرِ النّاسِ؛جو جوان جوانی میں خدا کی عبادت کرتا ہے اس کو اس بوڑھے کے مقابلے میں کہ جو بڑھاپے میں عبادت کرتا اسی طرح برتری حاصل ہے جیسے انبیاء کو عام انسانوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہوتی ہے۔
مختصر وضاحت:
انسان جب جوانی کے مرحلے میں قدم رکھتا ہے تو وہ ہر لحاظ سے کامل ہوتا ہے جو طاقت اور قوت جوانی میں ہوتی ہے وہ زندگی کے کسی مرحلے میں نہیں ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی جوان کی جوانی سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے چاہے وہ اچھے لوگ ہوں یا برے لوگ۔
ان میں سے ایک شیطان بھی ہے جو جوانوں کے پیچھے ہاٹھ دھوکر پڑا رہتا ہے جس کا مقصد ان کو بہکاکر دین سے خارج اور گمراہ کرنا ہوتا ہے۔
لہذا اگر کوئی جوان اپنی جوانی اور شباب کے عین وقت شیطان اور گمراہ کن افراد کے وسواس اور اپنی جوانی کے جنون پر غلبہ حاصل کر کے خدا کی عبادت کرتا ہے حقیقت میں ایسا جوان قابل ستائش ہے اور یقیناً ایسے جوان کی عبادت بوڑھے شخص کی عبادت سے افضل ہے۔[ميزان الحكمه، ج 5، ص 9]
منسوب دن:
مولی الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابیطالب علیهما السّلام
(عصمة الله الكبري حضرت فاطمة زهرا سلام الله عليها)
اذکار:- یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام (100 مرتبه)
- ایاک نعبد و ایاک نستعین (1000 مرتبه)
- یا فتاح (489 مرتبه) فتح و نصرت کے لیے
رونما واقعات:
ماہ رمضان کی فضیلت کے بیان میں پیغمبرﷺکا خطبہ
درپیش مناسبتیں:
▪️۳ روز تا آغاز ماه مبارک رمضان
▪️۱۲ روز تا رحلت ام المومنین حضرت خدیجه علیها السلام
▪️۱۷ روز تا ولادت امام حسن مجتبی علیه السلام
▪️۲۱ روز تا پہلی شب قدر
▪️۲۲ روز تا ضربت امام علی علیه السلام
الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖