۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تظاهرات در نیجریه برای آزادی شیخ زکزاکی

حوزہ / نائیجیریا کے مظلوم شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت میں شیعیان اہل بیت (علیہم السلام) نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعیان نائیجیریا کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ گرفتاری کے خلاف اس افریقی ملک کے دارالحکومت میں شیعیان اہل بیت(علیہم السلام) نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ لوگوں نے حکومت، فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ چھ سال قبل نائیجیریا کے فوجیوں نے اس ملک کے شیعہ نشین علاقے "زاریا" میں واقع حسینیہ بقیۃ اللہ میں ایک مذہبی پروگرام پر حملہ کر کے شیخ ابراہیم زکزاکی، ان کی اہلیہ اور ان کے بہت سارے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا اور وہ اب تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

اس دوران نائیجیریا کی عدالت میں متعدد بار ان پر ٹرائل ہوا لیکن اب تک ہر بار ناعادلانہ فیصلوں کی وجہ سے زندان سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .