۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
لاہور میں ہفتہ وار تربیتی کلاسز کا آغاز

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے یونٹ نیشمن اقبال میں ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی اور یونٹ سیکرٹری جنرل محترمہ عندلیب کی انتھک کاوشوں کی بدولت ادارہ علوم قرآن و اہلبیتؑ کے عنوان سے بچوں اور بچیوں کے لیے ہفتہ وار دینی و اخلاقی تربیتی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے یونٹ نیشمن اقبال میں ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی اور یونٹ سیکرٹری جنرل محترمہ عندلیب کی انتھک کاوشوں کی بدولت ادارہ علوم قرآن و اہلبیتؑ کے عنوان سے بچوں اور بچیوں کے لیے ہفتہ وار دینی و اخلاقی تربیتی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خواہران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام تنظیمی عہدیداران کو دینی ، تربیتی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصی لینا چاہیے ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .