۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
محترمہ سیدہ عظمیٰ تقوی

حوزہ/ بی بی سلام اللہ علیہا غیر معصوم ہوتے ہوئے بھی عصمت و طہارت کی اس منزل پر فائز ہو چکی تھیں کہ معصوم امامؑ نے انہیں معصومہ کا لقب عطا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/عشرہ کرامت کے آغاز پر گلشاہ مدرسہ و امامبارگاہ کی انتظامیہ طرف سے خانہ فرہنگ حیدر آباد پاکستان میں سیرت امام رضاؑ و حضرت معصومہ قمؑ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سیدہ عظمی تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروگرام سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ ارم محسن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ نزہت حیدر بھی نے بھی شرکت کی،اپنے خطاب میں محترمہ عظمی تقوی نے سیرت جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی بی سلام اللہ علیہا غیر معصوم ہوتے ہوئے بھی عصمت و طہارت کی اس منزل پر فائز ہو چکی تھیں کہ معصوم امامؑ نے انہیں معصومہ کا لقب عطا کیا۔

ان کا کہنا تھا کریمہ اہلبیت نے اپنے بھائی مولا امام رضا علیہ سلام کی محبت میں فقط بہن بن کر نہیں بلکہ اپنے زمانے کے امامؑ کی معرفت رکھتے ہوئے ان کے رخ انور کی دیدار کی خاطر دیار غیر کے لیے رخت سفر باندھا اور راہ امامؑ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا اس محبت کے عوض خداوند عالم نے انہیں وہ مقام و منزلت عطا کی کہ آپ کا حرم اور آپ کا مقدس شہر علم و آگہی کا مرکز شمار ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا روایت میں ملتا ہے کہ آپ سلام اللہ علیھا کے حرم کی زیارت تمام معصومین ع کے حرم کی زیارت کے مانند ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .