۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ابراهیم رئیسی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تقریب حلف برداری میں سرکاری مذہب اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور ملک کے آئین کی پاسداری کرنے سمیت اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت ملک کی ترقی، مذہب اور اخلاقیات کو فروغ دینے، حق کی حمایت اور انصاف کو پھیلانے کیلئے وقف کرنے کی قسم کھائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر علامہ ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو اسلامی جمہوریہ کے آئین کے آرٹیکل 121 کے مطابق اسلامی مشاورتی اسمبلی میں منعقدہ ایک تقریب جس میں چیف آف سٹاف، گارڈین کونسل کے ارکان، تقریب میں شریک غیر ملکی مہمان اور اعلیٰ قومی اور عسکری حکام کا ایک گروپ موجود تھے، میں حلف کے متن کو پڑھ کر اس پر دستخط کیے۔

حلفی متن شرح ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں بحثیت صدر کے قرآن پاک اور ایرانی عوام کے سامنے، خدا کی قسم کھاتا ہوں کہ سرکاری مذہب اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور ملک کے آئین کا محافظ ہوں گا اور میں اپنی تمام صلاحیتوں کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے استعمال کروں گا اور میں اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت، ملک کی ترقی، مذہب اور اخلاقیات کو فروغ دینے، حق کی حمایت اور انصاف کو پھیلانے کے لیے وقف کروں گا اور اور کسی بھی آمریت سے گریز کرتے ہوئے افراد کی آزادی اور وقار اور آئین کے ذریعے قوم کے لیے تسلیم شدہ حقوق کی حمایت کروں گا۔

 میں سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی سیاسی، معاشی اور ثقافتی آزادی میں، کوئی بھی اقدام کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کروں گا اور خدا کی مدد سے اور پیغمبر اسلام اور ائمہ کی پیروی کرتے ہوئے وہ طاقت جو قوم نے مجھے ایک مقدس امانت کے طور پر سونپی ہے میں اس کی دیکھ بھال کروں گا اور اسے میرے بعد کے منتخب لوگوں پر چھوڑ دوں گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .