۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله سید عادل علوی از اساتید حوزه

حوزہ/حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ نے ایک بیان کے ذریعےاستاد حوزہ عالم ربّانی آیۃ سید عادل علوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے، استاد حوزہ عالم ربّانی آیۃ اللہ سید عادل علوی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:

إنا لله وإنا إلیه راجعون

بسمِ الله الرحمٰن الرحیم

(الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ)

(یَا أَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِی إِلَی رَبِّکِ رَاضِیَةً مَرْضِیَّةً فَادْخُلِی فِی عِبَادِی وَادْخُلِی جَنَّتِی)

امام صادق (علیه السلام) نے فرمایا: «إذا مات العالِمُ ثلم فی الإسلام ثَلمة لا یسدُّها شیءٌ إلی یومِ القیامة».جب بھی کوئی عالم دین دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے ، اسلام میں ایک ناقابل تلافی خلاء پیدا ہوتا ہے۔

حوزہ علمیہ، عالم ربّانی آیۃ اللہ سید عادل علوی کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے۔ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی کو علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کے فروغ اور مذہب حقہ کی ترویج میں صرف کردیا۔

ہم آیۃ اللہ سید عادل علوی کی المناک وفات پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عجل)،مجتہدین عظام ، حوزہ ہائے علمیہ اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ہم ان کی پاک روح کی بلندی درجات کےلئے سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص کی تلاوت کرتے ہیں اور حضرت محمد (ص) اور اہل بیت علیہم کی ذوات مقدسہ پر درود بھیجتے ہیں۔

اساتذۂ حوزہ علمیہ نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .