۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری

شہید کے پیروکاروں کو چاہیے کہ وہ شہید قائد کی شخصیت کا روشن فکری کیساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے قائد شہید کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ شہید قائد نے اپنے دور قیادت میں لوگوں کی بہترین تربیت کی۔  اسی لئے امام خمینی (رح) نے شہید کے جنازے میں شرکت کے لئے ایک وفد پاکستان روانہ کیا اور ان کی شہادت کے موقع پر پاکستان کے علماء اور قوم و ملت کے نام ایک مفصل پیغام جاری کیا،اور انہیں اپنا "فرزند عزیز” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے پیروکاروں کو چاہیے کہ وہ شہید قائد کی شخصیت کا روشن فکری کیساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں۔

حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے امریکہ، روس اور اسرائیل کو امت اسلامیہ کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیں نابود کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے علاقائیت، لسانیت، فرقہ واریت سے ہٹ کر ملت کی تربیت کی اور اخوت، بھائی چارہ گی، اتحاد کو فروغ دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .