۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تعزیہ کی بحرمتی

حوزہ/ جونپور میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے تعزیہ کے ساتھ بحرمتی پر علاقے کے شیعہ طبقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اترپردیش کے شہر جونپور میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے تعزیہ کے ساتھ بحرمتی پر علاقے کے شیعہ طبقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

لوگوں نے پولیس پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کوتوالی میں احتجاج کیا۔ اس کے بعد دیر رات موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم اور سی او نے لوگوں کو سمجھا کر معاملے کو پُرامن کیا۔

جونپور؛ پولس نے گھر میں گھس کر کی تعزیہ کی بحرمتی،لوگوں کا شدید احتجاج

موصولہ اطلاعات کے مطابق، دیر رات جونپور کے شاہ گنج کے بھادی خاص علاقے میں تعزیہ بنانے والے سبن خان نے بتایا کہ کوتوالی نے ان کے گھر میں رکھے ہوئے تعزیہ کو پھاڑ ڈالا اور گھر والوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد ایک کمرے میں پھٹی ہوئی تعزیہ رکھنے کے بعد تالا لگا کر چابی اپنے ساتھ لے گئے۔

اس بات کی معلومات ملنے کے بعد سینکڑوں لوگ شاہ گنج کوتوالی پہنچ کر تھانے کا گھیراؤ کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کرنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین شامل تھیں۔

جونپور؛ پولس نے گھر میں گھس کر کی تعزیہ کی بحرمتی،لوگوں کا شدید احتجاج

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اور سی او بھی موقع پر پہنچے اور کسی طرح سے لوگوں کو سمجھا کر احتجاج ختم کرایا۔ افسران کی جانب سے قصوروار داروغہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی ملنے کے بعد مظاہرین واپس لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دیر رات تک کوتوالی کے احاطے میں لوگوں کا احتجاج جاری رہا۔ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی ملنے کے بعد کسی طرح لوگوں کا غصہ کم ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .