۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ مكتب تشیع و عزاداری (۳)

حوزہ/ عزاداری کے خلاف پورے پاکستان مین ایف آئی آرز کا سلسلہ تکفیریوں کے سرپرستوں کے حکم پر جاری ہے، کسی تکفیری کی جرات نہیں کہ وہ عزاداری کے خلاف بات کرسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نےعلماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب میں کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہکانفرنس کے منتظمین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

تصویری جھلکیاں: اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ مكتب تشیع و عزاداری (۲)

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پاکستان مین شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں نہ ہی ملت تشیع کو کسی تکفیری دہشتگرد کی کانفرنس سے مسئلہ ہے بلکہ ہمارا مسئلہ تکفیریت اور تکفیریت کو بنانے والے ہیں جو اب تشیع کے خلاف میدان مین آگئے ہیں۔مزید کہا کہ ملت تشیع اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ہم اپنے حقوق کا ہر صورت دفاع کریں گے۔

مزید پڑھیں: قائدین ملت،علماء و ذاکرین تحفظ حقوق تشیع وعزاداری کیلئے متحد،دشمنانِ تشیع و عزا کو ملی اتحاد و قوت کا واضح پیغام

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ عزاداری کے خلاف پورے پاکستان مین ایف آئی آرز کا سلسلہ تکفیریوں کے سرپرستوں کے حکم پر جاری ہے، کسی تکفیری کی جرات نہیں کہ وہ عزاداری کے خلاف بات کرسکے۔جن ان ایف آئی آرز کے خلاف پولیس اور حکومت سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں اوپر سے بہت پریشر ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .