۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا وصی حسن خاں

حوزہ/ سلام ہو اس بی بی پر جس نے کربلا کی قربانی کے پیغام کو امام حسین کی شہادت کے بعد عام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اگر علی کی بیٹی زینب امام حسین کے ساتھ نہ ہوتیں تو واقعہ کربلا کو بھی غدیر کی طرح فراموش کردیا گیا ہوتا۔ امروہا کے دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزاخانے میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا وصی حسن خاں نے کہا کہ سلام ہو اس بی بی پر جس نے کربلا کی قربانی کے پیغام کو امام حسین کی شہادت کے بعد عام کیا۔

مولانا وصی حسن خاں نے امام حسین کے ذریعے باد شاہ وقت یزید کی بیعت نہیں کرنے کا حقیقی پس منظر بیان کرتے ہوئے تاریخ کی روشنی میں کہا کہ یزید اسلام کے بنیادی اصولوں کو تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا تھا اسے امام حسین کی بیعت صرف اس لئے درکار تھی تاکہ اپنی اسلام دشمن حرکتوں کو وہ اسلامی جامہ پہناسکے۔ لیکن نبی کے نواسے کو یہ منظور نہیں تھا کہ انکے نانا کے دین کو مٹانے کی کوشش کی جائے۔

مجلس ایصال ثواب کا اہتمام مداح اہل بیت ڈاکٹر عظیم امروہوی کی پہلی برسی کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عظیم امروہوی شاعر، مداح اہل بیت، مرثیہ گو اور محقق تھے۔ انکی پہلی برسی کے موقع پر برپا مجلس عزا میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ان سےاپنی محبت کا اظہار کیا۔ مجلس میں سوز خوانی سید سبط سجاد اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .