۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
سلمان احمد خان

حوزہ/ یہ کامیابی یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے معاشرے کے مختلف پیچیدہ مسائل کے بہتر اور اختراعی حل کی تلاش میں مدد ملے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ پروفیسر سلمان احمد خان، شعبہ کیمسٹری، ڈین اسکول آف سائنسس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو امریکی یونیورسٹی اسٹانفورڈ کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی سائنسدانوں کی باوقار فہرست 'Updated Science wide Author database of Stanford Citation Indicators' میں دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں میں مسلسل تیسرے سال جگہ دی گئی ہے۔

یہ ڈیٹا بیس اسٹانفوڈ یونیورسٹی، امریکہ کی جانب سے 10 اکتوبر 2022ءکو ایلسویئر بی وی میں شائع کیا گیا۔ وہ اسٹانفورڈ کی 2020، 2021 کی "ممتاز بین الاقوامی سائنسدانوں کی فہرست" میں بھی شامل رہے ہیں۔ انہیں دنیا بھر کے ایک لاکھ سائنسدانوں میں سے سی اسکور (سیلف سائٹیشن کے ساتھ اور اس کے بغیر)، 2 فیصد یا اس سے بہتر رینک حاصل کرنے والوں کی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ ڈیٹا تیار کرنے والوں نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کی 22 زمروں اور 176 ذیلی زمروں میں درجہ بندی کی تھی۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے پروفیسر سلمان احمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے معاشرے کے مختلف پیچیدہ مسائل کے بہتر اور اختراعی حل کی تلاش میں مدد ملے گی۔ موقر حوالہ جاتی جرائد ایلسیویر ، اسپرنگر، ویلی وغیرہ میں پروفیسر سلمان احمد خان کے جملہ 185 تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں۔ انہوں نے 4 کتابیں اور دو ابواب تحریر کیے۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی پی ایچ ڈی کی تکمیل کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .