۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کراچی

حوزہ/ پریس کلب کراچی کے باہر شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں نے عالمی انسانی حقوق کے دن، اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ احتجاج کے ذریعے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ کراچی پریس کلب کے باہر سماجی رہنما اسد گوکل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ لا پتہ افراد کا اگر کوئی جرم ہے تو اُن کو عدالتوں میں پیش کیا جائے لاپتہ افراد کے اہل خانہ شدید مشکلات میں اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔

آج پریس کلب پر انکے بچوں نے عالمی انسانی حقوق کے دن اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ احتجاج کے ذریعے کیا ہے احتجاج میں خانوادہ شیعہ لا پتہ افراد سمیت مختلف شہریوں نے نو منتخب آرمی چیف سے اپنی گزارش رکھدی ہے بچوں نے مختلف چارٹ اٹھائے ہوئے تھے جن پر انکے پیاروں کی تفصیلات لکھی ہوئی تھی۔

احتجاج میں آرمی چیف جرنل عاصم منیر سے گزارش کی گئی کے انکے سالوں سے لا پتہ افراد کا بتایا جائے اور اُنکو بازیاب کروانے میں انکی مدد کی جائے ورنہ خانوادہ نئی احتجاجی تحریک جلد چلائے گا۔

کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ و احتجاجی مظاہرہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .