۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
۱۲ فروردین ماه

حوزہ / امام صادق (ع) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی علمی کمیٹی کے رکن نے کہا: آج انقلابِ اسلامی کا پورے جہاں میں تذکرہ ہونا حقیقی معنوں میں جمہوری اسلامی کے قیام کی اہم ترین برکات میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کے دوران یونیورسٹی کے پروفیسر جناب ڈاکٹر مہدی اسلامی نے ایرانی تاریخ 12 فروردین 1402 شمسی بمطابق یکم اپریل 2023ء یوم جمہوریہ اسلامی کے موقع پر کہا: حضرت امام خمینی (رح) نے 12 فروردین 1358 شمسی کے موقع پر اپنے ایک خطاب کے دوران آج کے فیصلہ کن اور منفرد جمہوری اسلامی نظام کے قیام پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی تھی کہ "12 فروردین امت کی امامت و رہبری اور فتح و نصرت کا دن ہے"۔

انہوں نے کہا: امام راحل (رح) کے یہ بیانات حقیقت میں بہت بلند معنی رکھتے ہیں۔ بنیادی طور پر جو بات قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ نظام کے قیام کے لیے انقلاب کے عظیم معمار کا نقطۂ نظر اس ملک کے لیے ایک نئے سیاسی ڈھانچے کی تشکیل سے کہیں بالاتر ہے۔

یونیورسٹی کے اس استاد نے کہا: اُس نازک اور حساس دور میں امام راحل (رح) نے اپنی الہی بصیرت اور ریفرنڈم کے انعقاد کے ساتھ انقلابِ اسلامی کی مبارک تحریک کو مشروعیت اور جمہوری جواز فراہم کیا اور یہ ایک اہم نکتہ ہے جو ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم اور قابلِ درک ہے۔

ڈاکٹر مہدی اسلامی نے کہا: آج انقلابِ اسلامی کا پورے جہان میں تذکرہ ہونا حقیقی معنوں میں جمہوری اسلامی کے قیام کی اہم ترین برکات میں سے ایک ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی کیلینڈر کی تاریخ 12 فروردین ایران میں یوم جمہوری اسلامی ہے اور ایران کے مومن و انقلابی عوام نے 12 فروردین 1358 ہجری شمسی یعنی 1979 عیسوی کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے انقلابِ اسلامی کی صورت میں تاریخ رقم کی۔

یہ تاریخ یعنی 12 فروردین جو اس سال یکم اپریل 2023ءسے مطابقت رکھتی ہے، تاریخ انسانیت کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کے درخشاں کارنامے میں ایک سنہری باب کا اضافہ کئے جانے سے مناسبت رکھتی ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے معاصر تاریخ میں جرأٔت و بہادری کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .