۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ|عالم برزخ ميں بھى حيات اور رزق كے درميان تعلق كا باقى رہنا۔فقط پيغمبر اكرم (ص) جيسى ہستياں ہى شہداء كى زندگى اور اس كى كيفيت كو درک كرسكتى ہيں نہ كہ عام افراد 

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (‏169)

ترجمہ: اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے یہاں رزق پا رہے ہیں۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣شہداء كے پسماندگان اور مؤمنين كى خداوند متعال كى جانب سے تسلى و تشفی
2️⃣ راہ خدا ميں شہيد ہونے والے افراد زندہ ہيں اور اپنے پروردگار كى بارگاہ سے روزى پار ہے ہيں
3️⃣ بعض لوگوں كى طرف سے راہ خدا ميں قتل ہونے والے (شہدائ) كو مردہ خيال كيا جانا اور خداوند متعال كا اس قسم كے خيال سے نہى فرمانا
4️⃣ موت كے بعد كے عالم (برزخ) ميں شہداء كا ايک خاص زندگى سے بہرہ مند ہونا
5️⃣ عالم برزخ ميں بھى حيات اور رزق كے درميان تعلق كا باقى رہنا
6️⃣ فقط پيغمبر اكرم (ص) جيسى ہستياں ہى شہداء كى زندگى اور اس كى كيفيت كو درک كرسكتى ہيں نہ كہ عام افراد
7️⃣راہ خدا ميں جہاد كرنے اور شہيد ہونے كى طرف تشويق و ترغيب
8️⃣ بارگاہ الہى سے شہداء كا رزق حاصل كرنا اس كى ربوبيت كا ايک مظہر ہے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .