۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
عطر قرآن

حوزہ|عالم برزخ ميں انسان كيلئے خوشى و سرور۔ الہى فضل و نعمات، درجات و مراتب كے حامل ہيں۔خداوند متعال كى جانب سے مؤمنين كے اعمال كے اجر و ثواب كى ضمانت   

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ (‏171)

ترجمہ:وہ اللہ کے فضل و انعام پر خوش اور شاداں ہیں اور اس بات پر فرحاں ہیں کہ اللہ اہل ایمان کے اجر و ثواب کو ضائع و برباد نہیں کرتا۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣شہداء كا، خداوند عالم كى طرف سے خصوصى نعمت اور خاص فضل الہى سے خوش ہونا
2️⃣ عالم برزخ ميں انسان كيلئے خوشى و سرور
3️⃣ الہى فضل و نعمات، درجات و مراتب كے حامل ہيں
4️⃣ خداوند متعال كى جانب سے مؤمنين كے اعمال كے اجر و ثواب كى ضمانت
5️⃣ عمل كے اجر و ثواب كے ضائع نہ ہونے كى شرط، ايمان ہے
6️⃣ ايمان و عمل كى طرف لوگوں كو ترغيب دلانے كے لئے اجر و ثواب كا وعدہ اور اسكى ضمانت دينا ايک قرآنى روش ہے
7️⃣شہداء كا اس بات پر خوش ہونا كہ خداوند متعال مؤمنين كا اجر ضائع نہيں كرتا
8️⃣ بارگاہ خدا ميں شہداء كا بلند مقام و مرتبہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .