۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
نماینده ولی‌فقیه در خراسان رضوی

حوزہ / آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے کہا کہ اسلامی نظام اور حکومتِ ولایت فقیہ، امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں گے، اور یہ انقلاب اپنی کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہوئے ظہورامام (عج) سے جا ملے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے امام حسن عسکری علیہ السلام پر ہونے والے ظلم و ستم کا تذکرہ کیا اور کہا : یہ ظلم عباسی حکومت کی طرف سے صرف امام عسکری (ع) کی مخالفت تک محدود نہیں تھا، بلکہ یہ حکومت امام کی جانشینی اور اس سلسلہ امامت کے جاری رہنے سے خوفزدہ تھی۔

انہوں نے کہا : عباسی حکمران حضرت بقیۃ اللہ (عج) کی عالمی حکومت کے قیام سے خوفزدہ تھے، اسی وجہ سے امام حسن عسکری (ع) کو شدید نگرانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ ان کے گھر کے خادموں اور کنیزوں میں بھی جاسوس تعینات کیے گئے تھے تاکہ ان کے فرزند کی ولادت کو روک سکیں۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے امام حسن عسکری (ع) کے دور میں تشکیل دی گئی شیعہ نیٹ ورک کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا : امام (ع) نے اپنی امامت کے دوران مخصوص شیعہ تنظیمات بنائیں اور اپنے نائبین مقرر کیے تاکہ وہ شیعوں کے مسائل کو حل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا : اسلامی نظام اور حکومتِ ولایت فقیہ کا قیام امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے ایک زمینہ ہے، اور ہمیں دنیا بھر میں اس انقلاب کے پیغام کو پھیلانا ہے تاکہ ظہور کا زمینہ فراہم ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .