۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آية الله عيسى قاسم

حوزہ / رہبر اسلامی تحریک بحرین نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے لبنان میں مواصلاتی نظام پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رہبر اسلامی تحریک بحرین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے بیان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی اور کہا: کوئی بھی فرد، گروہ یا ملک اس صہیونی جارحیت اور ظلم کو نظر انداز کرنے کا کوئی جواز نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا: اس حملے کا مقصد کوئی مخصوص فرد نہیں تھا بلکہ یہ انسانیت پر ایک عمومی حملہ شمار ہوتا ہے۔

رہبر اسلامی تحریک بحرین نے کہا: پوری دنیا کو ہمارے مضبوط دین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین اسلام کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے، وہ دین جو اسلامی افکار کی حقیقی بنیادوں سے اخذ کیا گیا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: اسلام بے فائدہ علم اور ایسی معرفت کو مسترد کرتا ہے جو ناانصافی، تباہی اور دنیا میں امن و سکون کی بربادی کا سبب بنتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .