اتوار 1 جون 2025 - 15:05
منقبت/ آغاز منقبت ہو جو حمد خدا کے ساتھ

حوزہ/آغاز منقبت ہو جو حمد خدا کے ساتھ؛ عزو وقار دیتا ہے مالک جزا کے ساتھ

شاعر: جناب زوار جونپوری صاحب

حوزہ نیوز ایجنسی|

آغاز منقبت ہو جو حمد خدا کے ساتھ

عزو وقار دیتا ہے مالک جزا کے ساتھ

بغض و حسد کو کینہ کہ دل سے نکال پھینک

اے کلمہ گو گذار نہ دن اشقیاء کے ساتھ

آل نبی کے عشق کو تو بھر قلب میں

تاکہ حیات گذرے یہ شکر خدا کے ساتھ

حق پہ ہمیشہ باقی رہے ہیں وہی بشر

بدلے نہیں جو لوگ بدلتی ہوا کے ساتھ

دل میں نفاق ہے تو نہ بدلیں گے وہ کبھی

بیٹھیں وہ چاہے جتنا رسول خدا کے ساتھ

اک نور سے ہیں دونوں محمد ہوں یا علی

ذکر علی بھی کرنا حبیب خدا کے ساتھ

زہرا نے زندگی میں نہ مانگا علی سے کچھ

ہر حال میں رہی ہیں وہ خوش مرتضی کے ساتھ

آغوش سیدہ سے جدا کب حسین ہیں

تسبیح فاطمہ بھی ہے خاک شفا کے ساتھ

دہلیز فاطمہ کی ہے مانگو یہاں دعا

ملتا ہے سب یہیں پہ عزیزو جزا کے ساتھ

در پر علی کے زہرہ نے آکر بتا دیا

عقد علی ہے بنت رسول خدا کے ساتھ

یہ دل میں آرزو ہے کہ خون حسین کا

ہم بھی لیں انتقام ولی خدا کے ساتھ

زوار کی دعا ہے کہ ہر اہل حق کے گھر

بچھتا رہے مصلی بھی فرش عزا کے ساتھ

از قلم: شاعر اہل بیت علیہم السّلام جناب زوار جونپوری صاحب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • سید زوار حسین IN 10:12 - 2025/06/11
    بہت بہت شکریہ کلام کی اشاعت کے لیے