حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب الایمان مولانا سید مظفر حسین رضوی المعروف بہ مولانا طاہر جرولی طاب ثراہ کے سب سے چھوٹے فرزند مولانا سید شوذب کاظم جرولی کا ممبئی میں انتقال ہو گیا۔
مولانا سید شوذب کاظم جرولی مرحوم نے مزار شہید ثالث رحمۃ اللہ علیہ آگرہ، درگاہ حضرت عباس علیہ السلام لکھنو اور روضہ فاطمین لکھنو میں کئی برس نمایاں خدمات انجام دی۔ مرحوم شیعہ کالج لکھنو کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر تھے۔
مولانا شوذب کاظم جرولی مرحوم کی وصیت کے مطابق انکی تدفین لکھنو میں ہوگی۔
پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹوں محمد علی اور خضر علی، ایک بیٹی کے علاوہ دو بڑے بھائی مولانا سید عمار جرولی، مولانا عابس جرولی اور دو بہنیں ہیں۔









آپ کا تبصرہ