پیر 5 جنوری 2026 - 14:33
اٹلی میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی؛ روویگو میونسپلٹی کا مسلمانوں کے قبرستان سے انکار

حوزہ/ اٹلی کے شمالی شہر روویگو میں مسلمانوں کے حقوق سے متعلق ایک سنگین مسئلہ سامنے آیا ہے، جہاں مقامی میونسپلٹی نے اسلامی طرزِ تدفین کے لیے علیحدہ قبرستان کے قیام کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ درخواست روویگو کی مسلم برادری کی جانب سے پیش کی گئی تھی، حالانکہ اس منصوبے پر آنے والے تمام اخراجات — زمین کی خرید، ڈیزائن، تعمیر اور انتظام — مکمل طور پر خود مسلم کمیونٹی برداشت کرنے کو تیار تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے شمالی شہر روویگو میں مسلمانوں کے حقوق سے متعلق ایک سنگین مسئلہ سامنے آیا ہے، جہاں مقامی میونسپلٹی نے اسلامی طرزِ تدفین کے لیے علیحدہ قبرستان کے قیام کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ درخواست روویگو کی مسلم برادری کی جانب سے پیش کی گئی تھی، حالانکہ اس منصوبے پر آنے والے تمام اخراجات — زمین کی خرید، ڈیزائن، تعمیر اور انتظام — مکمل طور پر خود مسلم کمیونٹی برداشت کرنے کو تیار تھی۔

روزنامہ کوریے‌رے دِل وینیتو نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلم نمائندوں نے واضح کیا تھا کہ اس منصوبے سے میونسپلٹی پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں پڑے گا، اس کے باوجود بلدیہ کی جانب سے اسے مسترد کرنا مذہبی آزادی، انسانی وقار اور حقیقی مساوات کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔

روویگو اور پادووا میں سرگرم تنظیم Solidale Senza Frontiere کے صدر عبدالکبیر لوزنا کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ محض ایک مذہبی تقاضا نہیں بلکہ انسانی وقار، مذہبی آزادی اور جدید اطالوی معاشرے میں ثقافتی تنوع کے اعتراف سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔ ان کے بقول، اسلامی قبرستان کا قیام مسلمانوں کی دینی روایات اور عقائد کے احترام کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق میت کی براہِ راست تدفین اور قبر کا قبلہ رخ ہونا لازمی ہے، جو اکثر عمومی قبرستانوں میں ممکن نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں، میت کو آبائی ملک منتقل کرنا بہت سے خاندانوں کے لیے مہنگا اور بعض اوقات ناممکن ہوتا ہے، خصوصاً ان مسلمانوں کے لیے جو برسوں سے اٹلی میں مقیم ہیں اور یہیں اپنے عزیزوں کی تدفین چاہتے ہیں۔

اگرچہ صوبہ وینیتو کے بعض شہروں میں اسلامی تدفین کے لیے مخصوص حصے موجود ہیں، لیکن روویگو میں ایسی کوئی سہولت نہیں۔ قریبی شہر آدریا کا واحد اسلامی قبرستان بھی صرف مقامی باشندوں تک محدود ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ فیصلہ اٹلی میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک پالیسیوں کا حصہ ہے، جو دائیں بازو کی سیاسی سوچ کے زیرِ اثر مذہبی تنوع کے بجائے محدودیت کو فروغ دے رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha