جمعہ 19 جون 2026 - 21:52
مودتِ اہل بیت (ع) انسانی زندگی میں نیکیوں کو حقیقی حسن اور کمال عطا کرتی ہے

حوزہ / مولانا ابوطالب ترابی نے کہا: عزاداریِ امام حسین علیہ السلام، مجالس، جلوس، علم، تابوت، نذر و نیاز اور دیگر شعائر درحقیقت ولایتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی کے مظاہر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں عشرۂ محرم الحرام 1448ھ کی مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوطالب ترابی نے کہا ہے کہ قرآن مجید نے اجرِ رسالت کے طور پر اہل بیت علیہم السلام کی مودت کو قرار دیا ہے اور یہی مودت انسان کی زندگی میں نیکیوں کو حقیقی حسن اور کمال عطا کرتی ہے۔

انہوں نے سورۂ شوریٰ کی آیتِ مودت کی تشریح کرتے ہوئے کہا: پروردگار عالم نے اہل بیت علیہم السلام کی محبت کو اجرِ رسالت قرار دیا ہے اور اس کے بعد فرمایا ہے کہ جو شخص نیکی انجام دے گا خداوند اس نیکی میں مزید حسن و زیبائی عطا کرے گا۔

انہوں نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی مودت خود ایک عظیم نیکی ہے۔

مودتِ اہل بیت (ع) انسانی زندگی میں نیکیوں کو حقیقی حسن اور کمال عطا کرتی ہے

مولانا ترابی نے کہا: عزاداریِ امام حسین علیہ السلام، مجالس، جلوس، علم، تابوت، نذر و نیاز اور دیگر شعائر درحقیقت ولایتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی کے مظاہر ہیں۔

انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات صرف چند عبادات تک محدود نہیں بلکہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو ولایت اور رہنمائی اہل بیت علیہم السلام سے بے نیاز ہو۔

حجت الاسلام مولانا ابوطالب ترابی نے کہا: جتنی زیادہ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور تہذیبِ حیات کو معاشرے میں فروغ دیا جائے گا اتنی ہی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں نورانیت اور معنویت نمایاں ہوگی۔ عزاداری بھی اسی ولایت اور مودتِ اہل بیت علیہم السلام کی ایک روشن اور عملی شکل ہے۔

مودتِ اہل بیت (ع) انسانی زندگی میں نیکیوں کو حقیقی حسن اور کمال عطا کرتی ہے

انہوں نے امام علی نقی علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کے فرامین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: محبتِ اہل بیت علیہم السلام انسان کی نجات اور سعادت کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم حقیقی مودت انسان کو عبادت، تقویٰ اور اطاعتِ الٰہی کی طرف بھی لے جاتی ہے اور محبتِ اہل بیت علیہم السلام کا تقاضا عملی زندگی میں دین پر عمل کرنا ہے۔

مولانا ابوطالب ترابی نے ملک کے موجودہ معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: قوم اس وقت ایک آزمائش کے دور سے گزر رہی ہے اور ایسے حالات میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے وابستگی، صبر، توکل اور برکتِ الٰہی پر یقین کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں کو صرف مادی کثرت نہیں بلکہ زندگی میں برکت اور عزت کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ دنیا اور آخرت دونوں کی حقیقی کامیابی ولایتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی میں مضمر ہے۔

مودتِ اہل بیت (ع) انسانی زندگی میں نیکیوں کو حقیقی حسن اور کمال عطا کرتی ہے

مودتِ اہل بیت (ع) انسانی زندگی میں نیکیوں کو حقیقی حسن اور کمال عطا کرتی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha