محرم الحرام
-
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام حضرت زینب بنت فاطمہ (س) کانفرنس کا انعقاد+تصاویر
حوزہ/منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سیدہ زینب بنت فاطمہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول (ص) سے ہوا۔
-
روضہ مبارک امام حسین اور حضرت عباس(عليهما السلام) میں مجلس شام غریباں منعقد
حوزہ/اہل کربلا شام غریباں (11محرم کی رات) کو اپنے بچوں اور خواتین کے ہمراہ خیامِ حسینی میں آتے ہیں اور وہاں موم بتیاں جلاتے ہیں اور حضرت زینب(ع) اور امام سجاد(ع) کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔ گیارہ محرم کی رات کربلا میں بہت سے جلوس عزاء بھی نکلتے ہیں کہ جن میں خواتین اور بچوں کے جلوس بھی ہوتے ہیں خواتین اور بچوں کے جلوس حضرت عباس(ع) کے حرم میں آ کر خصوصی پرسہ پیش کرتے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ| رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس شام غریباں
ایران کے دارالحکومت تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی ۔ مجلس شام غریباں میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی ممتاز شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مقتدی صدر نے بھی شرکت کی۔
-
کربلا میں جلوس یوم عاشور حرم امام حسین(ع) اور حضرت عباس (ع) پہنچ کر اختتام پذیر+تصاویر
حوزہ/محبان اہل بیت(ع) کی طرف سے حضرت امام حسین(ع) سے محبت و مودت اور ولاء کے اظہار اور ان کی مدد و نصرت کے عہد کی تجدید کے لیے کربلا میں نکالا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا جلوسِ عزاءِ طویریج (ركضة طويريج) آج 10محرّم 1441هـ 10ستمبر 2019ء بعد ازظہر برآمد ہوا اور مغرب سے کچھ پہلے تک جاری رہے رہا۔
-
اے حسینؑ کے فرزند! ہم آپکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، سید حسن نصراللہ
حوزه/حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے کہا کہ اگر ہمارے حسینی رہبر نے اسی وقت اور اسی جگہ ہمیں کہہ دیا کہ تیار ہو جاؤ! تو ہم کہیں گے کہ اے ہمارے سید اور ہمارے امام! خدا کی قسم اگر ہم سب کے سب ہی مارے جائیں اور ہمیں یہ یقین بھی ہو کہ ہم حتماً مارے جائینگے اور مارے جانے کے بعد جلائے بھی جائینگے اور پھر ہوا میں اڑا بھی دیئے جائیں گے اور ہمارے ساتھ یہ کام ایک ہزار مرتبہ دہرایا جائیگا تو بھی اے فرزندِ حسینؑ! ہم آپکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔
-
دنیا بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حوزہ/ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
-
ویڈیو/قم ایران میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس عزاء
قم ایران میں انجمن سید الشہداء (ع) کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس عزاء
-
تصویری رپورٹ| مسجد مقدس جمکران قم میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کا عظیم الشان اجتماع منعقد
تصاویر/جہانبخش پیری پور
-
محرم میں مسلکی رواداری اور امن و امان کے حوالے سے وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس منعقد
حوزہ/محرم الحرام 1441 ھ کے دوران مسلکی رواداری کو یقینی بنانے کے لیےوزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام اہم اجلاس اجلاس منعقد۔
-
جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے۔ ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم اجلاس منعقد
حوزہ/وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیعہ سنی علماء کرام چیف سیکرٹری آئی جی کمشنر کراچی سیکرٹری صحت صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ سعید غنی مرتضی وہاب سہیل انور سیال شریک ہوئے۔
-
کربلا میں عشرہ محرم کی مناسبت سے عزاداری جاری+تصاویر
حوزہ/ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع صبح آغاز ہوا جو کہ رات گئے تک جاری ہے۔
-
امام حسین ؑ نے کسی خاص خطے، مذہب کیلئے نہیں انسانیت کیلئے عظیم قربانی پیش کی، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ محرم الحرام دنیا بھرسمیت پاکستان میں ہرانسانیت پسند اور بیدار مغز اپنے اپنے انداز میں مناتاہے، عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، کربلا کا درس دراصل درس حریت ہے، علماء کرام،و ذاکرین، بانیان مجالس و ماتمی نوحہ خواں، مرثیہ خواں، عزاداران اور عوام ان ایام غم میں مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں.
-
حریت پسند انسان ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد کے لئے امام حسین ع کو رول ماڈل سمجھتا ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر مسلمان بلکہ ہر حریت پسند اور آزادی خواہ انسان ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد کے لئے امام حسین ع کو رول ماڈل سمجھتا ہے آج کے دور میں بھی تمام مسلمان اپنے انداز میں کربلا والوں کی یاد مناتے ہیں کربلا والوں کی یاد منانا اور عزاداری کرنا ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج اور فریاد ہے یہ کسی مذھب و مسلک کے خلاف نہیں بلکہ اتحاد امت کا عظیم پلیٹ فارم ہے-
-
امام حسینؑ کا راستہ،عزت و شرف کا راستہ ہے،علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا یہ قیام تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کے لئے ہے۔آج بھی امامؑ کا راستہ عزت و شرف کا راستہ ہےاور انکے مقابل جو بھی راستہ ہے وہ ذلت و رسوائی کا راستہ ہے،جو کہ بدبختی اور دنیا و آخرت کی ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔
-
حسین (ع) ،معراج عشق است
حوزہ/محرم الحرام کا چاند امام حسین ع کی عظیم قربانی کی یاد کو لیکر جونہی نمودار ہوتا ہے دنیا بھر کے عاشقین امام حسین غم حسین میں ایک آواز ایک قوم اور ایک قبیلہ بن جاتے ہیں ۔ کرہ ارض کا شاید ہی ایساحصہ ہو جہاں امام حسین کا غم نہ منایاجا رہاہو