۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید باقر عباس زیدی

حوزہ/ علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا یہ قیام تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کے لئے ہے۔آج بھی امامؑ کا راستہ عزت و شرف کا راستہ ہےاور انکے مقابل جو بھی راستہ ہے وہ ذلت و رسوائی کا راستہ ہے،جو کہ بدبختی اور دنیا و آخرت کی ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے محرم الحرام کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ نے فرمایا کہ میں اپنے جد کی امت کی اصلاح کے لئےقیام کر رہا ہوں،امام حسینؑ کا قیام ،کائنات میں موجود تمام برائیوں کے خلاف تھا، اور تمام اچھائیوں اور فضائل کے اپنے صحیح مقام پر آنے کے لئے تھا۔

 علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا یہ قیام تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کے لئے ہے۔آج بھی امامؑ کا راستہ عزت و شرف کا راستہ ہےاور انکے مقابل جو بھی راستہ ہے وہ ذلت و رسوائی کا راستہ ہے،جو کہ بدبختی اور دنیا و آخرت کی ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج بھی جو قوتیں امام حسینؑ کے نظریہ اور تعلیمات سے منسلک ہیںوہ کامیاب تھیں،ہیں اور انشاء اللہ رہیں گی۔اور یہی قوتیں انشاء اللہ زمین ہموار کریں گی،اور دنیا کے جتنے بھی طاغوت اور ظالم ہیں ،انھیں شکست ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .