عید میلاد النبی (ص)
-
نبی کریم حضرت محمد (ص) کی ذات پرنور اہل ایمان کے لیے مرکز اتحاد ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کہا: عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دو عالم کی تعلیمات سے دوری ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی جانب سے اسلامیان عالم کو مبارک باد:
عید میلاد النبی منانے کا سب سے بہترین طریقہ امت مسلمہ حضور اکرم اور خانوادہ رسالت کی سیرت و فرامین پر عمل کرے
حوزہ/ پیغمبر اکرم نے اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کیلئے جو اثاثہ ہمارے لئے چھوڑا ہے اس پر صحیح معنوں میں عمل کرنا ہی ہمارے لئے باعث نجا ت ہے۔
-
عیدمیلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ برادران اہل سنت کی طرف سے عید میلادالنبی کے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ اور ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے ۔
-
حوزہ ہائے علمیہ کو امت کی قیادت کے فرائض سرانجام دینا چاہیے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ / آیت اللہ مدرسی نے مختلف معاشرتی کاموں میں کوشش ، معیشت اور زراعت کی طرف توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے عراقی دینی علماء سے عراق کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے کا مطالبہ کیا۔
-
دین اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین
حوزہ/ لاہور میں محفل میلاد سے خطاب میں تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے، محبت مصطفی ﷺ ایمان کی اساس اور سرمایہ حیات ہے، دین اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ امام رضا (ع) کشمیر میں ہفتہ وحدت، عید میلاد النبی اور یوم ولادت امام صادق (ع) کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
حوزہ/ مسلمان سیرت النبی کے مطابق اپنی زندگیوں کو بسر کرنے کی بجائے اختلافی مسائل کی دلدلوں میں الجھ کر رہ گئے : مولانا شیخ یاسین تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اسرائیل ،امریکہ اور فرانس جیسے خونخوار دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوجائیں:آغا سید افتخار
-
کرگل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے محفل نعت کا انعقاد
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ ادب بزم ادب کی جانب سے جامع مسجد کرگل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔
-
ملک میں عیدمیلاد النبی کا جشن/شیعہ سنی شریک
حوزہ/پاکستان کے مختلف شہروں میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ص کا یوم ولادت وحدت و اتحاد کے ساتھ منایا گیا۔
-
سعودیہ امارات بحرین و سوڈان امتِ مسلمہ کے خلاف امریکی سازش میں شریک، سید عبدالملک الحوثی
حوزہ/ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے پورے یمن میں منعقد ہونیوالی عظیم ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کیجانب سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے حضور کیجانے والی گستاخی کیطرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ امانوئل میکرون صیہونی کٹھ پتلیوں میں سے ایک ہے جبکہ صیہونیوں نے اُسے اسلام و رسول اسلام (ص) کی توہین کیجانب موڑ رکھا ہے۔
-
امت رسول (ص) اپنے اخلاق اور کردار کے ذریعہ اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ کہا کہ تمام مسلمانوں کو رسول کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور پیغام رحمت للعالمین کو پوری دنیا میں عام کرنے پر زور دیا خصوصی طور پر مغرب میں رہنے والوں کی ذمہ داری دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مرکز مغرب ہے۔
-
آئی ایس او پاکستان کا 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کراچی میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا استعمار شیعہ سنی کا دشمن نہیں بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے۔
-
ملک بھر میں 12تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت واخوت منایا جائےگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق بارہ ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں نعت خواں گروپوں کے استقبال کے لیے میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں میں مجلس وحدت مسلمین استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔
-
ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکر میلاد النبی (ص) کے جلوس نکالیں، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھرمیں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے۔
-
صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب:
عید میلادالنبی مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور پیغمبر اکرم (ص) سے محبت کے اظہار کا دن، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ محرم الحرام اور صفر المظفر میں اتحاد بین المسلمین کے مثالی اظہار کے بعد عید میلادالنبی کے موقع پر اتحاد امت کے مثالی اور عملی اظہار سے انتشار پھیلانے والے عناصر کو مایوسی ہوگی۔
-
ملتان، عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس
حوزہ/ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ یوم ولادت کو مکمل عقیدت اور محبت سے منایا جائے گا، دفعہ 144 کے تحت جلوسوں میں گھڑ دوڑ پر پابندی عائد ہوگی، جلوسوں میں شامل بچوں کی وجہ سے بدنظمی پھیلنے کے پیش نظر شہری چھتوں سے جلوسوں پر کھانے پینے کی چیزیں پھینکنے سے احتراز کریں۔
-
ہندوستان جشن عید میلاد النبی
بحرانی صورتحال میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے پر مسلم قائدین کی اہم میٹینگ
حوزہ/کورونا وائرس کے پھیلاؤ (Covid-19 pandemic) کے دوران جلوس محمدی کی اجازت کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہو ئی ہے۔
-
یوم میلاد النبی (ص) کو عالمی یوم رحمت منانے کا مطالبہ
حوزہ/ پاکستانی مسلمانوں کے گروپ نے یوم میلاد النبی کو عالمی یوم رحمت منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کا چہلم امام حسینؑ اور عید میلاد النبی (ص) شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
حوزہ/ جرگہ کے سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد نے پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی اور بقاء کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔