۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ملتان، عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس

حوزہ/ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ یوم ولادت کو مکمل عقیدت اور محبت سے منایا جائے گا، دفعہ 144 کے تحت جلوسوں میں گھڑ دوڑ پر پابندی عائد ہوگی، جلوسوں میں شامل بچوں کی وجہ سے بدنظمی پھیلنے کے پیش نظر شہری چھتوں سے جلوسوں پر کھانے پینے کی چیزیں پھینکنے سے احتراز کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم ولادتِ رسول حضرت محمد شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس پھولوں، خوشبووں اور عرق گلاب سے مہکیں گے، تمام بازاروں کی تزئین و آرائش ہوگی، سرکاری اور نجی بلڈنگز کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ عید میلاد النبی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، ایس پی سٹی جاوید خان، سی ٹی او ظفر بزدار، اسسٹنٹ کمشنرز اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے قلعہ کہنہ قاسم باغ، گھنٹہ گھر، حسین آ گاہی چوک کو چمکانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں کے یوم ولادت پر انتظامات کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔ انتظامیہ نے ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے متعدد اجلاس منعقد کر کے نئی روایات قائم کی ہیں۔ انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس نے ہوم ورک مکمل ہے۔

عامر خٹک نے کہا کہ یوم ولادت کو مکمل عقیدت اور محبت سے منایا جائے گا۔ دفعہ 144 کے تحت جلوسوں میں گھڑ دوڑ پر پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں میں شامل بچوں کی وجہ سے بدنظمی پھیلنے کے پیش نظر شہری چھتوں سے جلوسوں پر کھانے پینے کی چیزیں پھینکنے سے احتراز کریں۔ عامر خٹک نے کہا کہ مساجد اور مدارس کے اطراف میں صفائی کے مثالی کئے جائیں گے۔ جلوسوں میں شریک عاشقان رسول کے لئے طعام اور سبیلوں کا انتظام کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا واسا حکام جلوسوں کے روٹس پر سیوریج کے تمام مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔ سی ٹی او ظفر بزدار نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک رواں رکھنے کے لئے متبادل روٹس کا پلان تیار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی جاوید خان نے کہا کہ پولیس ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دلایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .