حرم امام رضا ع
-
قرقیزیا کے دین و سیاست سینٹر کے سربراہ نے روضہ امام علی رضا (ع) کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا معائنہ کیا
حوزہ/ قرقیزیا کے نائب مفتی اورقرقیزیا میں قائم دین و سیاست سینٹر کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا قریب سے معانئہ کیا اور اس سینٹر کی سرگرمیوں سے آشنائي حاصل کی ۔
-
امریکہ، اسرائیل اور آل سعود تباہی کے دہانے پر ہیں، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین نے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام اور ایرانی کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سمیت 16 اداروں پر پابندی عائد کرنے کی امریکی مجرمانہ اور غیر قانونی کارروائی پر حیرت کا اظہار کیا اور اسے انتہائی احمقانہ اقدام قرار دیا۔
-
استقامتی تحریکیں، جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیام سے ہی متاثر ہیں، حجۃ الاسلام حاج علی اکبری
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیام سے ہی متاثر ہوکر استقامتی تحریکیں شروع ہوئی ہیں۔
-
آيت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر آستان قدس کے متولی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/متولی آستان قدس رضوی حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت علیہم السلام کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔
-
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی:
’’مرد میدان‘‘ روضۂ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے کمپین کا انعقاد
حوزہ/ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر روضۂ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے ایک کمپین ’’مرد میدان‘‘ کے عنوان سے چلائی جا رہی ہے۔
-
متولی آستان قدس رضوی:
فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضہ سے زاریا کے قابل فخر شہداء کو سلام، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی
حوزہ/ آستان قدس کے متولی نے، نائیجریا کے شہر زاریا میں شہید ہونے والوں کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک اہم اور تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ساتھ ہی تحجر، سامراج اور صیہونیت کے ٹرائیکا کو اقوام عالم کی بیداری کی راہ میں بنیادی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
-
شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے جنازے کو حضرت امام رضا (ع) کے روضہ کی زیارت اور طواف کرایا گیا
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادے کے جنازے کو گزشتہ شب حرم کا طواف کرایا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ کو روکنے کے لئے جنازے کے طواف کے پروگرام کا اعلان نہيں کیا گیا تھا۔
-
کرامت امام رضا علیہ السلام
حوزه/ امام علیہ السلام نے فرمایا: کوئی بھی خلوص کے ساتھ ہماری زیارت کو آئے تو عمر کے آخری لمحات میں ہم ان کی ملاقات کے لئے جاتے ہیں۔
-
حضرت امام رضا (ع) کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار و عزادار
حوزہ/ حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سمیت دارالحکومت تہران، مقدس شہر قم اور ایران کے دیگر شہروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
-
حرم امام رضا ( ع ) میں مجالس و عزاداری کی تاریخ کا مختصر جائزہ
حوزہ/ گذشتہ ادوار کے وقف ناموں اور تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی شہادت کے ایّام کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کے صحنوں میں مجالس و عزاداری کی تاریخ بھی کتنی پرانی ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) کے صحن میں سائبان نصب کئے جا رہے ہیں
حوزہ/آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حرم مطہرکے اصلی صحنوں میں سائبان لگانے کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور امام رضا علیہ السلام کی عنایت سے روز بروز اس طرح کے سائبانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
-
شیعت کی سربلندی میں امام رضا (ع) کا کردار اور ہماری ذمہ داری
حوزہ/دنیا کی سب سے بڑی طاقت کو اگر کوئی قوم کھٹک رہی ہے تو وہی جو ہر دور کے آمروں و ظالموں کو کھٹکتی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلسل اس قوم کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
-
ویڈیو| فضیلت حضرت فاطمہ معصومہ (س)
مہمان: خواہر محترمہ معصومہ جعفری
-
حضرت امام رضا(ع) اور حضرت معصومه (س) کے حرم مطہر کھل گئے
حوزہ/ آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام اورحضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری کے بعد آج تقریبا 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
-
تصویری رپورٹ| موسم وباء میں مولائے غریب (ع) کی زیارت
حوزہ/ کورونا نامی ’منحوس وبا‘ کو پھیلنے سے روکنے اور اسکے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب لازمی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جن کے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ہر اس مقام کو بند کر دیا گیا ہے جہاں لوگوں کے اکٹھا ہونے کا امکان پایا جاتا ہو۔ مشہد مقدس میں روضۂ امام رضا علیہ السلام بھی اس قانون سے مستثنیٰ نہیں رہا ہے اور اسے بھی وقتی طور سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔