۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سربراه مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ حکومت ان دہشتگردوں کیخلاف عملی اقدامات کرتےہوئے ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے، دہشت گرد بی ایل اے ہو یا داعش پاک وطن کے دشمن ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہو چکےہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں چائنیز قونصل خانےاور لوئر اورکزئی (کلایہ) میں حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈسیٹ کے پیروکار ہیں،دونوں سانحات میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہیں،افغانستان میں انڈیا امریکہ گٹھ جوڑ خطے کی امن کے لئے خطرناک ہے،دشمن ملک میں دہشتگردی کے ذریعے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتاہے ، قوم متحد ہو کر ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائیں،اس المناک سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیاکوجاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ان دہشتگردوں کیخلاف عملی اقدامات کرتےہوئے ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے،دہشت گرد بی ایل اے ہو یا داعش پاک وطن کے دشمن ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہو چکےہیں،ملک میں جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست آزاد ہیں اس ناسور سے نجات ملنا ممکن نہیں.

حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصرعباس جعفری نے اورکزئی کلایہ بازاراور چائنیز قونصلیٹ کراچی میں دہشت گردحملوں میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین غم کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .