حوزہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "المحاسن" میں نقل ہوئی ہے۔
اس حدیث کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ (ص) الْمُتَشَبِّهِینَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ قَالَ وَ هُمُ الْمُخَنَّثُونَ وَ اللَّاتِی یَنْکِحُ بَعْضُهُنَّ بَعْضاً
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
" پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان مردوں پر لعنت کی ہے جو اپنے آپ کو عورتوں کا ہم شکل بناتے ہیں اور اسی طرح ان عورتوں پر لعنت کی ہے جو اپنا حلیہ مردوں جیسا بناتی ہیں۔یہ مرد اور عورتیں ہم جنس پرست ہیں جو اپنے ہم جنسوں سے شادی کرتے ہیں"۔
برقی، احمد بن محمد بن خالد، المحاسن، ج ۱، ص ۱۱۳