حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب کافی سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
أنَّهُ شَکَا إِلَی أَبِی الْحَسَنِ الرِّضَا (علیه السلام) سُقْمَهُ وَ أَنَّهُ لا یُولَدُ لَهُ وَلَدٌ فَأَمَرَهُ أَنْ یَرْفَعَ صَوْتَهُ بِالاذَانِ فِی مَنْزِلِهِ. قَال: فَفَعَلْتُ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَنِّی سُقْمِی وَ کَثُرَ وَلَدِی.
ایک شخص نے امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر شکوہ کیا کہ وہ بیمار ہے اور اس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی۔ امام علیہ السلام نے اسے حکم دیا کہ وہ اپنے گھر میں بلند آواز سے اذان دے۔ وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے امام(ع) کے دستور پر عمل کیا تو خدا نے مجھے اولاد نہ ہونے والی بیماری سے نجات دی اور میں اولاد کی نعمت سے مالا مال ہو گیا۔
کافی، ج ۳، ص ۳۰۸