۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حضرت فاطمه
فاطمہ کے معنی کے متعلق امام جعفر صادق علیہ السلام کی روایت

حوزہ / کلمہ فاطمہ کی تفسیر کرتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:فاطمہ یعنی جس کے وجود میں شر نام کی کوئی چیز نہ ہو اور اگر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے شادی کرنے کے لیے حضرت علی علیہ السلام نہ ہوتے تو قیامت تک کوئی ان کا ہم مرتبہ نہ ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی| حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل تمام معصومین علیہم السلام کی طرح ہیں کیونکہ آپ خاتم الانبیاء کی بیٹی ہیں کہ جن کی پیدائش کے وقت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس طرح خوشخبری دی گئی ہے:"انا اعطیناک الکوثر"  یعنی ہم نے آپ کو خیرکثیرعطا کی۔

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے فضائل کے لیے ان کی شان میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایات کافی تعداد میں ہیں۔

امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ نے راوی سے پوچھا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ کلمہ فاطمہ کی تفسیر کیا ہے؟ راوی نے کہا: مجھے معلوم نہیں ہے۔ میرے مولا! مجھے اس کلمہ کی تفصیل سے آگاہ فرمائیں تو حضرت نے فرمایا: فاطمہ یعنی جس کے وجود میں شر نام کی چیز نہ ہو اور اگر حضرت علی علیہ السلام نہ ہوتے تو قیامت تک کوئی ان کا کفو نہ ہوتا اور پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد حضرت علی علیہ السلام کی طرح کوئی آپ کے علمی مقام تک نہیں پہنچتا۔ اگرچہ آپ(سلام اللہ علیہا) پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا اور آپ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد بہت جلد ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ اپنے باپ سے جاملیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .