حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ملک کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹر ’’ایران مال‘‘ کے ایک بڑے حصے کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ۴۵ ہزار اسکوائر میٹر میں پھیلے اس حصے میں تین ہزار بیڈ تمام تر طبی سہولیات کے ساتھ لگانے کا منصوبہ ہے۔ اس وقت وقتی طور سے بنائے گئے اس اسپتال میں ڈھائی سو بیڈ کورونا بیماروں کی خدمت کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔ یہ اسپتال ایران بھر میں عارضی طور پر بنے سیکڑوں اسپتالوں میں سے ایک ہے۔ زیر تعمیر ایران مال مغربی ایشیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال بتایا جاتا ہے۔
-
ویڈیو| ایران میں پھنسے ہندوستانی زائرین سے ملاقات
حوزہ/ کرونا ٹیسٹ میں 100 سے زیادہ افراد کو مثبت پایا گیا ہے۔ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ گذشتہ رات قم کے ایک اسپتال میں دو دن پہلے اڈمٹ کرنے کے بعد ایک زائر…
-
۲۰ ہزار ایرانی اسٹوڈنٹس اور عوام نے ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے اور ان کے تحفظ کا مطالبہ کیا
حوزہ/۲۰ ہزار ایرانی طلبا اور عوام نے خط پر دستخط پر کر کے ھندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے فوری طور پر روکے جانے نیز…
-
شاہین باغ اور دہلی فسادات، مسلمانوں کو ہوش میں آنے کی ضرورت
حوزہ/مسلمان یہ گرہ باندھ لیں کہ بی جے پی کی ریڑھ میں بس ایک ہی ہڈی ہے اور وہ ہے "مسلمانوں کا طیش میں آجانا"۔
-
آپ کا تبصرہ