۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ایران مال

حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ملک کے سب سے بڑے شاپنگ سینٹر ’’ایران مال‘‘ کے ایک بڑے حصے کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ۴۵ ہزار اسکوائر میٹر میں پھیلے اس حصے میں تین ہزار بیڈ تمام تر طبی سہولیات کے ساتھ لگانے کا منصوبہ ہے۔ اس وقت وقتی طور سے بنائے گئے اس اسپتال میں ڈھائی سو بیڈ کورونا بیماروں کی خدمت کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔ یہ اسپتال ایران بھر میں عارضی طور پر بنے سیکڑوں اسپتالوں میں سے ایک ہے۔ زیر تعمیر ایران مال مغربی ایشیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال بتایا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .