۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ممتاز

حوزہ/ زندہ شاعری وہی ہے جو حالات حاضرہ پر نظر رکھتے ہوئے معاشرہ کی ترجمانی کرے اور اسے اپنے الفاظ و خیالات کے سانچے میں ڈھال دے۔

حوزہ نیوز ایجنسیl

پوری دنیا بالعموم اور ہندوستان میں بالخصوص حالیہ لاک ڈاؤن سے عوام و خواص کی حالت ڈاؤن ہے اور لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ حکومتی سطح پر سوائے بیان بازی کے کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، انہی سب حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے خوش فکر شاعر جناب کاظمی ممتاز صاحب کا یہ کلام قابل قرأت ہے۔

ساری  دنیا  مر  رہی  ہے آج  رب  کی  مار  سے

کچھ کورونا سے ہیں مرتے کچھ پولس کی مار سے

لاک  ڈاؤن  کر  کے  اک  دم  کر  دیا  حالت  خراب

ہوگئے مزدور  سارے  بیکس  و  لاچار  سے

کام   کرنے  کے  بجائے  راج  نیتی  کیجئے

دیش کی  ہوگی  ترقی  متر  کے  بیوپار سے

کینڈل کیسے جلا پائینگے وہ مزدور لوگ

نہ ملے گا جب تلک پیسہ تیری سرکار سے

لب سے سچے دیش واسی کے بیاں ہونے لگا

جانے چھٹکارا ملے گا کب سڑی سرکار سے

جنکے اوپر ہندو مسلم کا چڑھا بھگوا بخار

لگتے ہیں سارے کے سارے ذہن کے بیمار سے

ہندو مسلم کی محبت میں خلل ڈالے گا جو

زیر کر ڈالیں گے  ظالم  کو  بھلے  کردار  سے

تھالی و تالی تو ہر کوئی  بجا لیتا مگر

موم  بتی  کے  لیے  وہ  ہوگئے  لاچار  سے

پیسے پیسے کے لیے ممتاز جو محتاج ہیں

کیسے وہ کینڈل خریدیں گے بھلا  بازار  سے

(کاظمی ممتاز )

تبصرہ ارسال

You are replying to: .