۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام تحریری

حوزہ/حوزہ علمیہ مروی تھران کے سربراہ نے اپنے آن لائن درس اخلاق میں کہا کہ انسان افراط و تفریط سے پرھیز کرکے اچھے صفات اور منزل کمال تک پہونچ سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مروی تھران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر تحریری نے گذشتہ شب اپنے آن لائن درس اخلاق میں امام خمینی(ره) کی کتاب چہل حدیث کی شرح کرتے ہوئے کہا: صفت غضب کی دو قسمیں ہیں ، کبھی بری صفت تو کبھی اچھی صفت کہلاتی ہے ۔

انہوں نے حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول حدیث کی تشریح کرتے ہوئے کہا : حضرت صادق (ع) غضب کے سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ غضب ہر برائی کی کنجی ہے ، اس طرح کی روایتیں انسان کو منتبہ کرتی ہیں کہ انسان اپنی نفسانی خواہشات اور فطری طور سے اندورونی طاقتوں کے تحت تاثیر رشد نہ کرے ، بڑا نہ ہو۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر تحریری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غضب کی بنیاد ایک جسمانی اور دوسرے نفسیاتی ہے کہا: جب نفسانی خواہشات انسان کے جسم پر اثر انداز ہوتی ہیں تو اس کے اندر سے غضب کا مادہ باہر آتا ہے ۔

انہوں نے کہا: قوائے غضبیہ میں کمال موجود ہے کہ اس تک پہونچنے کے لئے افراط و تفریط سے پرھیز ضروری ہے ، افراط و تفریط کو لگام دینے کے حوالے سے شریعت کے کچھ احکامات کا مقصد قوائے غضبیہ کو کنٹرول کرنا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .