۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید شبیب حسینی

حوزہ/سفینۃ النجات دہلی کے ایڈیٹر اور بین الاقوامی مبلغ نے کرونا وائرس کے حوالے سے ھندوستان کے علماء اور دینی رہنماوں کے نام آیۃ اللّٰہ اعرافی کے خط کو ھندوستانی معاشرہ سے ان کے اخلاص کی نشانی جانا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سفینۃ النجات دہلی کے ایڈیٹر اور بین الاقوامی مبلغ حجت الاسلام و المسلمین سید شبیب حسینی نے کرونا وائرس کے حوالے سے ھندوستان کے علماء اور دینی رہنماوں کے نام آیۃ اللّٰہ اعرافی کے خط کی حمایت کی اور اسے ھندوستانی معاشرہ سے ان کی بے لوث محبت کی نشانی بتایا ۔

اس خط کا پورا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

حضرت آیۃ اللّٰہ اعرافی دام ظلکم العالی 
ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ
سلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے آپکی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، مدرسۂ امام خمینی قُم میں اپنے قیام کے دوران اور میبُد میں جنابعالی کے دولت کدہ پر ملاقات اور پھر گذشتہ دنوں آپکے سفر ھندوستان پر شرف دیدار حاصل ہوا، متعدد بار آپکی محبتوں اور نوازشات سے بہرہ مند ہوا اور ہر ملاقات میں اس بات کو بخوبی محسوس کیا کہ حضرتعالی کو غیر ایرانی طلاب سے بے پناہ اُنسیت ہے اور آپ انکے مسائل کے تئیں حس٘اس اور فکر مند رہتے ہیں۔

حالات حاضرہ کے تناظر میں خصوصاً کرونا جیسی خطرناک وبا کے شر سے بچنے کے لئے اپکی ہدایات، دعائوں، مفید مشوروں اور حکیمانہ نصیحتوں نے علماء ہندوستان اور تبعاً یہاں کے عوام کی اس نگاہ کو استحکام عطا کیا ہے کہ آپ کو ہم سے بے لوث محبت ہے اور آپ ہمارے لئے فکر مند بھی رہتے ہیں۔ ہم آپکی اس محبت پر شکرگزار ہیں ۔ خدائے من٘ان آپکو صحت و سلامتی اور طول عمر عطا کرے۔

والسلام
سید محمد شبیب حسینی
اڈیٹر سفینۃ النجات دہلی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .