۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ناصری یزدی
لوگ ماسک استعمال کریں تاکہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہیں

حوزہ / شہر یزد کے امام جمعہ نے ایام کرونا میں ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: اگر ماسک نہ استعمال کرنے کی وجہ سے اپنی یا دوسروں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا احتمال ہو تو ضرر اور نقصان سے بچنے کی خاطر واجب ہے کہ ماسک استعمال کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ آیت اللہ محمد رضا ناصری یزدی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:ہمیں ہمیشہ خدا کی یاد میں رہنا چاہیے اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی حادثہ خدا کے ارادے کے بغیر رونما نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا: دوسروں کی مدد کرنے کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اس کے متعلق بہت زیادہ قرآنی آیات ہیں۔

شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: کرونا کے ایام میں لوگوں نے جس طرح ایک دوسرے کی مدد کی اور جس ایثار اور قربانی کے جذبے سے لوگوں نے کام کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کیونکہ ملت ایران اہل بیت علیہم السلام اور ولایت کی پیروکار ہے۔ اگرچہ دشمن کی خواہش تھی کہ ہمارے لوگ مشکلات میں پھنس جائیں لیکن ملت ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے اور خدا کے لطف و کرم اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے کرونا وائرس کا بھرپور مقابلہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .