۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
هادی العامری
ترکی عراق کی سرزمین ترک کردے

حوزہ / عراق میں الفتح الائنس کے سربراہ ھادی العامری نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی سرزمین کو ترک کردے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ  ھادی العامری نے عراق میں ترکی کی موجودگی  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انقرہ کو عراق سے واپس چلا جانا چاہیے۔

ہادی العمری نے عراق کے شمالی علاقوں میں ترکی کے حملوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا: یہ حملے ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔ بین الاقوامی قوانین اور کوئی بھی دین ان حملوں کو درست اقدام قرار نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا : ان حملوں میں ترکی افواج 25 کلومیٹر عراق کے اندر تک آ گئی تھیں اور ان حملوں میں ترکی کی افواج نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

الفتح الائنس کے سربراہ نے کہا:یہ حملے دونوں برادر ممالک کے مفاد میں نہیں ہیں۔ کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی گہرے تاریخی اور اقتصادی روابط ہیں۔

ہادی العمری نے عراقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خاموشی کو توڑے اور اس جارحیت کا راستہ روکنے کے لیے ڈپلومیٹک طریقہ کار کو اپنائے اور یہ مسئلہ عرب لیگ، او آئی سی اور بین الاقوامی فورم میں اٹھائے۔

انہوں نے آخر میں عراق کی تمام قومی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ عراق کی حاکمیت کے تحفظ اور اس جارحیت کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر ایک مؤقف اپنائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .