۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق
قرآنی ثقافت انسان کو سختیوں سے مقابلہ کرنے کی دعوت دیتی ہے

حوزہ / عراق کے نامور عالم دین آیت اللہ مدرسی نے کہا: قرآنی ثقافت انسان کو سختیوں سے مقابلہ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ عالم دین آیت اللہ مدرسی نے کہا: ثقافتوں میں اختلاف باعث بنتا ہے کہ انسان مصیبتوں اور چیلنجز کے مقابلے میں مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کرے۔ بعض افراد مشکلات کے سامنے سر تسلیم خم کر  دیتے ہیں لیکن بعض افراد مشکلات کا سامنا اور مقابلہ کرتے ہیں اور ان پر ان پر حاوی ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: قرآنی ثقافت انسان کو سختیوں سے مقابلہ کرنے کی دعوت دیتی ہے کیونکہ ایک سالم انسان چیلنجز کو فرصت میں اور مشکلات کو انگیزہ اور سختیوں کو کمال تک پہنچنے کا وسیلہ سمجھتا ہے۔

قرآن کریم میں عقلمندوں کی تعریف میں آیا ہے:" وَ یَدْرَؤُنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ" یعنی جب وہ سختی کا سامنا کرتے ہیں تو اس کا راہ حل تلاش کرتے ہیں۔ وہ فقر کا علاج کام کے ذریعہ کرتے ہیں۔

عراق کے اس عالم دین نے کہا: جس طرح بیماری انسان کو دوا اور بھوک کھانا تیار کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ اسی طرح مشکل بھی انسان کو اس کا راہ حل تلاش کرنے پر اکساتی ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا: انسان کو مشکلات سے بھاگنے کے بجائے ان کا سامنا کرنا چاہیے اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے مطالعہ اور تحقیق کے مراکز قائم ہونے چاہئیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .