۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نوری

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے جمہوریہ آذربائیجان کے کچھ دیندار افراد کی جانب سے قره باغ کے متعلق ایک سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شیعہ مرجع تقلید نے جمہوریہ آذربائیجان کے کچھ دیندار افراد کی جانب سے قره باغ کے متعلق سوال کا جواب دیا ہے۔ ان کے اس جواب کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سلام علیکم!

میں جو کچھ آذر بائیجان کے متعلق جانتا ہوں اور آذر بائیجان کے سفر کے دوران بھی میں نے وہاں کے لوگوں سے ملاقات کے دوران عرض کیا کہ قره باغ دنیائے اسلام کا حصہ ہے اور اسے اسلامی ملک کے حوالے کر دینا چاہیے۔

اس خطے کے شیعیان اہل بیتؑ کے انقلابی جذبے لائق تحسین ہیں۔ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ قره باغ کو آزاد ہونا چاہیے۔ دشمن کو بھی ایران اور آذربائیجان کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے خیال کو اپنے ذہن سے نکال دینا چاہیے۔ ہم اس خطے کے شیعوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے جائز اور برحق مطالبات مانے جائیں۔

حسین نوری ہمدانی

10 اکتوبر 2020؁ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .